جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

عراق میں ایرانی حمایت یافتہ گروپ کے زیر استعمال فوجی اڈے پر حملہ

20 اپریل, 2024 14:33

عراق میں ایران کی حمایت یافتہ پاپولر موبلائزیشن فورسز (پی ایم ایف) کے زیر استعمال فوجی اڈے پر ہونے والے دھماکے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

پی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ‘حملے’ میں صوبہ بابل میں دارالحکومت بغداد سے تقریبا 50 کلومیٹر جنوب میں واقع کلسو فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔

جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں ایک زوردار دھماکہ دیکھا جا سکتا ہے، جس سے آس پاس کے علاقوں میں درختوں میں آگ لگ گئی۔

ہفتہ کی صبح فوجی اڈے کے اندر سے فوٹیج میں ایک بڑا گڑھا اور بنیادی ڈھانچے اور گاڑیوں کو نقصان پہنچتا دیکھا جا سکتا ہے۔

پی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی جارحیت نے کالسو فوجی اڈے پر بمباری کی جو اسکندریہ قصبے کے قریب واقع ہے۔

عراقی فوج نے کہا کہ دھماکے سے قبل یا اس کے دوران بابل کے علاقے کی فضائی حدود میں کوئی ڈرون یا لڑاکا طیارے نہیں پائے گئے تھے۔

امریکی فوج نے عراق کے فوجی اڈے پر حملہ کرنے یا اس میں ملوث ہونے کی اطلاعات کی تردید کردی ہے۔

عراقی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، البتہ عراق کے وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی اس وقت خود امریکا میں موجود ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ان اڈوں میں عراقی وفاقی پولیس اور عراقی فوجی دستے بھی موجود ہیں۔

عراق پر امریکی حملے کے دوران کیمپ کلسو امریکی فوجیوں کے کنٹرول میں تھا لیکن اسے 2011 میں وزارت دفاع کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ اس میں گولہ بارود کا ڈپو اور ٹینکوں اور دیگر ہتھیاروں کا گودام ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top