جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

بابر اعظم کے مداحوں کی ٹرولنگ، اداکارہ نازش نے وضاحت کردی

23 اپریل, 2024 13:46

اداکارہ نازش جہانگیر نے اسٹار کرکٹر بابر اعظم سے مبینہ شادی کی پیشکش اور مداحوں کی ٹرولنگ کے بعد آخر کار وضاحت کردی۔

اداکارہ نازش جہانگیر نے پاکستانی کرکٹر کپتان بابر اعظم سے متعلق اپنے سابقہ بیان کے بعد تمام قومی کرکٹرز کو اپنا ‘بھائی’ قرار دے دیا۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک انٹرایکٹو سیشن کے دوران ایک صارف کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اگر بلے باز بابر اعظم انہیں شادی کی پیشکش کریں گے تو وہ کیا کریںگی؟

مداح کے سوال کے جواب میں نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ "میں معذرت ہی کروں گی”۔

نازش جہانگیر کے جواب کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہا ہے جہاں صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر کرکٹر کے وفادار مداحوں کے غصے کا سامنا کرنے کے بعد اپنی اسٹوری میں وضاحت کی ہے کہ ‘بابر بھائی ہم سب کے بھائی ہیں لیکن ان کے مداح سوشل میڈیا پر منفی آراؤں کا اظہار کر ہے ہیں، بابر ہمارے لیے بھائی کی طرح ہیں لیکن ان کے مداح ہر طرف منفی تاثرات پھیلا رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘میرا کرکٹرز سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، یہ سب میرے لیے بھائی ہیں۔

ادا کارہ نازش جہانگیر مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے کرکٹرز سے کوئی مسئلہ نہیں ہے اور نہ ہی میں انکے لیے کوئی بیان یا فیصلہ سناتی ہوں، اس لیے مداح اپنی منفی باتوں کو اپنے تک محدود رکھیں۔

نازش جہانگیر کے جواب کا سکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہا ہے جہاں صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top