جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں گرنے سے 18 افراد جاں بحق ہوگئے

11 اپریل, 2024 10:53

گزشتہ رات ضلع ٹھٹہ سے حب میں شاہ نورانی مزار جانے والا زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا جس کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ٹھٹھہ سے شاہ نورانی مزار جانے کے دوران ایان پیر کے قریب عقیدت مندوں سے بھرا ٹرک کھائی میں جا گرا۔ اس کے نتیجے میں 17 عقیدت مند ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عقیدت مندوں کا تعلق ٹھٹھہ سے ہے اور حادثے کا شکار ہونے والے ٹرک میں 30 سے زائد افراد سوار تھے۔

واقعے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر 12 شدید زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا جبکہ دیگر حب سول اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگواروں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

بلوچستان حکومت کے ایک ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کراچی سے شاہ نورانی کے مزار پر جا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے جام غلام قادر ہسپتال حب میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ قلات اور حب کے کمشنرز کو بھی ہنگامی ہدایات ارسال کردی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا اسپتال کا دورہ:

 وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سول اسپتال کے ٹرامہ سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حب حادثے میں زخمی ہونے والوں کی خیریت دریافت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی لواحقین سے ملاقات بھی کی، وزیراعلیٰ سندھ کو ڈاکٹرز کی زخمیوں کے علاج کے حوالے سے آگاہی
وزیر اعلیٰ سندھ نے اسپتال انتظمایہ کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top