جمعہ، 10-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 10-مئی،2024

EN

ارجنٹائن کا حال ہی میں دورہ پاکستان کرنیوالے ایرانی وزیر کی گرفتاری کا مطالبہ

24 اپریل, 2024 18:54

ارجنٹائن نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے ایرانی وزیر داخلہ احمد وحیدی کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن نے انٹرپول سے کہا ہے کہ وہ 1994 میں بیونس آئرس میں یہودی کمیونٹی سینٹر پر ہونے والے بم دھماکے میں ایران کے وزیرِ داخلہ کو گرفتار کرے جس میں 85 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ایک بیان میں وزارت خارجہ نے کہا کہ احمد وحیدی پاکستان اور سری لنکا کا دورہ کرنے والے ایرانی وفد کا حصہ تھے اور انٹرپول نے ارجنٹائن کی درخواست پر ان کی گرفتاری کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

ارجنٹائن کی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان اور سری لنکا سے بھی سے بھی وحیدی کو گرفتار کرنے کو کہا تھا۔

اپریل کو ارجنٹائن کی ایک عدالت نے 1994 میں بیونس آئرس میں اے ایم آئی اے یہودی کمیونٹی سینٹر کے خلاف حملے اور دو سال قبل اسرائیلی سفارت خانے کے خلاف بم حملے کا الزام ایران پر لگایا جس میں 29 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

1994 کے حملے کی کبھی کسی نے ذمہ داری قبول نہ کی یا یہ حل نہیں ہوا لیکن ارجنٹائن اور اسرائیل نے طویل عرصے سے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ گروپ حزب اللہ نے ایران کی درخواست پر یہ حملہ کیا تاہم ایران نے الزامات کو مسترد کردیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top