جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

ملازمین کچھ مہینوں بعد نوکری کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟

23 اپریل, 2024 16:49

ہیومن ریسورس (ایچ آر) میں کام کرنے والی ایک خاتون نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اس بارے میں معلومات شیئر کیں کہ لوگ اکثر ملازمتیں صرف مہینوں کے بعد ہی کیوں چھوڑ دیتے ہیں۔

امپیکٹ انفوٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ کی ایچ آر ایگزیکٹیو نے لنکڈ ان پر لکھا کہ ملازمین 6 ماہ یا ایک سال میں کمپنی چھوڑنے کے لئے شامل نہیں ہوتے لیکن کچھ وجوہات یا مسائل کی بنا پر وہ نوکری چھوڑنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

پوسٹ میں لکھا گیا کہ زہریلا کام کا کلچر، کم تنخواہ، اوور ٹائم کی ادائیگی، اپنی حد سے زیادہ کام کا دباؤ، اقربا پروری اور دفتری سیاست کسی کو بھی پسند نہیں، اس لیے بعض ملازمین نوکری چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔

ایچ آر ایگزیکٹو کی چیئر کی گئی پوسٹ پر تب سے لے کر اب تک 1300 سے زیادہ رد عمل اور متعدد تبصرے سامنے آ چکے ہیں جبکہ کچھ صارفین نے پوسٹ سے ے اتفاق اور اپنی کہانیاں شیئر کیں۔

پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے ایک لنکڈ ان صارف نے لکھا کہ نوکری شروع کرنے سے پہلے ملازم کو گلاس ڈور اور دیگر تھرڈ پارٹی ذرائع کے ذریعے کمپنی کے بارے میں اچھی طرح  سے جائزہ لیا جانا چاہئے جب کہ انکار کا حق ملازم کو بھی ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بُرے آجروں یا کمپنیوں کے خلاف مقدمہ کرنے، سخت قوانین یا ریگولیٹری اقدامات ہونے چاہئیں، کمپنیوں کا ملازمین  کے ساتھ برتاؤ بہتر ہونے کا یہ صحیح وقت ہے۔

ایک اور صارف نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا میں کتنی ہی محنت کرتا ہوں، میرا مینیجر ہمیشہ مجھے گھٹیا انداز میں ڈانٹتا ہے، نہ صرف میں بلکہ میرے تمام ساتھیوں کو بھی اسی مسئلے کا سامنا ہے۔

پوسٹ کے جواب میں کہا گیا کہ بنیادی طور پر ایچ آرز کو ٹیلنٹ اور مینجمنٹ کے درمیان فرق کو ختم کرنا چاہئے، لیکن جو بات بڑے پیمانے پر واضح ہے وہ یہ ہے کہ ایچ آرز ، زیادہ تر چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں میں  صرف سستے فوائد یا مستند رہنے کے لئے اختلافات اور گھٹیا سیاست پیدا کرنے میں ملوث ہوجاتے ہیں۔

صارف کا کہنا تھا کہ ایچ آر اخراجات اور تنخواہوں میں کٹوتی کرنے اور لوگوں کے ساتھ ناانصافی کرنے والی گھٹیا چیزوں پر عمل کرنے کا محض ایک آلہ بن گئے ہیں، وہ کارپوریٹ دنیا میں ولن کے طور پر دیکھے جاتے ہیں جب کہ زیادہ تر افراد اپنی سابقہ محبوبہ سے زیادہ اپنی کمپنی کے ایچ آر سے نفرت کرتے ہیں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top