منگل، 7-مئی،2024
( 27 شوال 1445 )
منگل، 7-مئی،2024

EN

معروف گلوکار نے انسٹاگرام سے تمام پوسٹ ڈیلیٹ کیوں کردیں؟

26 اپریل, 2024 11:58

پاکستان کے ایک مشہور گلوکار نے انسٹاگرام سے اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرتے ہوئے سب کو ان فالو کر دیا ہے۔

گزشتہ رات  گلوکار عاصم اظہر کی پروفائل کے چند اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے  جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کی پروفائل پر موجود تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کردی گئی تھیں۔

عاصم اظہر پروفائل اسکرین شاٹ
عاصم اظہر پروفائل اسکرین شاٹ

سوشل میڈیا صارفین گلوکار عاصم اظہر کے بارے میں طرح طرح کی قیاس آرائیاں اور وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عاصم اظہر کی انسٹاگرام پروفائل کے مطابق تقریبا تین ملین فالوورز والے اکاؤنٹ میں اب کوئی تصویر یا پوسٹ نہیں ہے۔

تاہم مقبول گلوکار کے ایسا کرنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی اور نہ ہی انہوں نے اس پر کوئی تبصرہ کیا۔

گلوکار نے انسٹاگرام پر ایک معنی خیز اسٹوری بھی پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ اپنے آپ کو تلاش کرنے کے لیے آپ کو سب سے پہلے خود کو کھونا ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top