اتوار، 19-مئی،2024
( 11 ذوالقعدہ 1445 )
اتوار، 19-مئی،2024

EN

عراقی میڈیا کا اسرائیل کو ’صیہونی حکومت‘ رپورٹ کرنے کا فیصلہ

06 مئی, 2024 21:27

عراقی میڈیا ہاؤسز نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ‘اسرائیل’ کے بجائے ‘صیہونی حکومت’ کی اصطلاح استعمال کرنا شروع کر دی۔

یہ بات عراق میں کمیشن آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشنز (سی ایم سی) نے بتائی۔

علی المعید نے کہا ہے کہ عراقی میڈیا میں ‘اسرائیل’ لفظ کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اب میڈیا ‘صیہونی حکومت’ یا ‘غاصب صیہونی حکومت’ کا استعمال کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:حماس نے رفح سے متعلق اسرائیلی حکم کو’خطرناک جنگ’ قرار دے دیا

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور کچھ دیگر ممالک کی جانب سے اس اقدام کو روکنے کے دباؤ کے باوجود، اب یہ قانونی ہے اور عراق میں اس پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

علی المعید کا خیال تھا کہ لفظ ‘اسرائیل’ کا استعمال کسی نہ کسی طرح صیہونی وجود کو جائز قرار دے سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کاز پر توجہ مرکوز کرنا بہت ضروری ہے، انہوں نے اس سلسلے میں ایرانی اور عراقی میڈیا کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top