اتوار، 19-مئی،2024
( 11 ذوالقعدہ 1445 )
اتوار، 19-مئی،2024

EN

بچوں کو اسمارٹ فون کس عمر میں دینا چاہیے؟

06 مئی, 2024 20:18

آج کے دور میں والدین بچوں کو خاموش کرانے یا ایک جگہ تک محدود رکھنے کے لیے اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ دے دیتے ہیں۔

مگر ماہرین کی جانب سے اس عادت کو بچوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا جاتا ہے۔

کچھ سال قبل بل گیٹس نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ انہوں نے اپنے بچوں پر ٹیکنالوجی کے استعمال پر حیران کن پابندیاں عائد کی تھیں۔

مزید پڑھیں:سنگ دل ماں نے بیٹے کو مگر مچھوں کے تالاب میں پھینک دیا

بل گیٹس نے اپنے تینوں بچوں کو 14 سال کی عمر تک موبائل فون رکھنے کی اجازت بھی نہیں دی حالانکہ تینوں کو شکایت تھی کہ ان کے تمام دوستوں کے پاس موبائل فونز موجود ہیں۔

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ‘ہم اکثر ایک وقت طے کردیتے تھے جس کے بعد بچوں کو اسکرین کے ساتھ وقت گزارنے کی ضرورت نہیں ہوتی تھی اور اس طرح انہیں صحیح وقت پر سونے میں مدد ملتی تھی’۔

البتہ بچوں کو اسکول کے کام یا تدریسی سرگرمیوں کے لیے موبائل فونز استعمال کرنے کی اجازت تھی۔ بل گیٹس اپنی دولت کو بھی اپنے تینوں بچوں میں تقسیم کرنے کے خواہشمند نہیں۔

ان کے مطابق ‘مجھے نہیں لگتا کہ بچوں کو اپنی دولت میں حصہ دار بنانا اچھا خیال ہے’۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top