ہفتہ، 18-مئی،2024
( 10 ذوالقعدہ 1445 )
ہفتہ، 18-مئی،2024

EN

وزیرستان کا 17 سالہ نوجوان کالعدم تنظیم کا حصہ کیوں بنا؟

05 مئی, 2024 12:00

وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ نوجوان  نظام الدین کے والد نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنے بیٹے کے حوالے سے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے چنگل میں پھنسے کا انکشاف کیا ہے۔

وزیرستان کا 17 سالہ نوجوان کالعدم تنظیم کا حصہ کیوں بنا؟ یہ سوال مجھ سمیت کئی پاکستانی حب الوطنوں کے ذہنوں میں گردش کر رہا ہوگا۔

نظام الدین کے والد نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ دہشت گرد ہماری نسلیں تباہ کررہے ہیں، دہشتگرد تنظیم ٹی ٹی پی نے میرے بیٹے نظام الدین کو 17اگست 2023 کو پاک فوج پرخود کش حملے کیلئے استعمال کیا۔

مزید پڑھیں:

گندم اسکینڈل پر سابق نگراں وزیر اعظم کا موقف سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ بیٹے کی غلطی سے خاندان کا روزگار چھن چکا ہے ،رشتے ناطے ، تعلق ٹوٹ گئے ہیں، بیٹے کو افغانستان لے جایا گیا جہاں اسے غلط تربیت فراہم کی گئی۔

نظام الدین کے بھائی نے بتایا کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے بھائی کو پیسے کا لالچ دے کر ورغلایا ،کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے نظام الدین کو نشے کے انجکشن لگائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top