جمعرات، 2-مئی،2024
( 23 شوال 1445 )
جمعرات، 2-مئی،2024

EN

روہت شرما کا پاک بھارت ٹیسٹ سیریز پر بیان سامنے آگیا

19 اپریل, 2024 16:25

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی باؤلرز کا مقابلہ نیوٹرل مقام پر کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کرکٹ آسٹریلیا دونوں روایتی حریفوں کے درمیان ٹیسٹ یا دو طرفہ سیریز کی میزبانی کے امکانات تلاش کر رہا ہے۔

پاکستان اور بھارت نے 2007 کے بعد سے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا ہے، جب کہ دونوں ٹیمیں عام طور پر ورلڈ کپ، چیمپیئنز ٹرافی اور ایشیا کپ جیسے بین الاقوامی ٹورنامنٹوں میں غیر جانبدار علاقے میں ایک دوسرے کے خلاف  کھیلتی ہیں۔

دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان آخری دو طرفہ سیریز 2012-13 کے سیزن میں کھیلی گئی تھی۔

تاہم روہت نے حال ہی میں آسٹریلیا کے سابق کپتان ایڈم گلکرسٹ اور انگلینڈ کے مائیکل وان کی میزبانی میں یوٹیوب چیٹ میں شرکت کی۔

یہ پوچھے جانے پر کیا پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنا پانچ روزہ میچ کے لیے فائدہ مند ہوگا، اس پر روہت شرما نے کہا کہ میں اس پر مکمل یقین رکھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اچھی ٹیم، شاندار بولنگ لائن اپ اور اچھا مقابلہ ہے، خاص طور پر اگر آپ غیر ملکی کنڈیشنز میں کھیلتے ہیں تو یہ بہت اچھا ہوگا۔

بھارت نے گزشتہ سال وائٹ بال ایشیا کپ کے لیے پاکستان جانے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد ٹورنامنٹ کا کچھ حصہ سری لنکا میں منعقد کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ کے میدان میں آخری ملاقات اکتوبر 2023 میں بھارت میں 50 اوورز کے ورلڈ کپ میچ میں ہوئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top