جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

کے پی او حملے میں مدرسے کا استاد ملوث ہونے کا انکشاف

02 مئی, 2024 15:33

صوبائی وزیر شرجیل میمن نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی پولیس آفس (کے پی او) حملے میں ایک مدرسے کا استاد ملوث تھا جو اس وقت مارا گیا تھا۔

جی ٹی وی کے مطابق سندھ ایپکس کمیٹی اجلاس کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی او حملہ میں ایک مدرسے کا استاد بھی مارا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اکتوبر 2023 تک 43762 غیرقانونی تارکین وطن واپس بھیجے جا چکے ہیں، 1653 غیرقانونی تارکین وطن ملک بدر کیے ہیں، 42109 رضاکارانہ طور پر واپس چلے گئے ہیں، 81106 تارکین وطن کے پاس پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ ہے۔

مزید پڑھیں:

منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے مراکز قائم کرنے کا فیصلہ

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ 65936 کو دوسرے ملک کا سٹیزن کارڈ ہے، غیرملکی افراد کے 57000پاکستانی شناختی کارڈ پہلے سے ہی بلاک کیے گئے ہیں، غیرملکی لوگوں کے 17217 شناختی کارڈ بلاک کرنے کے عمل میں ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام غیرقانونی تارکین وطن کا ڈیٹا دوبارہ جمع کیا جائے، جو مختلف تعلیمی اداروں میں غیرقانونی طور پر تعلیم حاصل کر رہے ہیں ان کا بھی ڈیٹا جمع کیا جائے، ڈیٹا جمع کرنے کے عمل میں اسپیشل برانچ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ادارے مل کر کام کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top