جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے مراکز قائم کرنے کا فیصلہ

02 مئی, 2024 11:27

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا 31 واں اجلاس ہوا جس میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے ادارے قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اجلاس کو بتایا کہ صدر مملکت نے منشیات کیخلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت دی ہے

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صدر مملکت کے احکامات پر سندھ حکومت مکمل عمل کرے گی،سندھ حکومت صوبے میں امن وامان کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے، اسٹریٹ کرائم ،اغوا برائے تاوان کیلئے جامع حکمت عملی بنائی ، تمام محرکات پر کام ہو رہا ہے جو اسٹریٹ کرائم ،اغوا برائے تاوان کے اسباب ہیں، سندھ حکومت ڈرگ مافیا اور اسمگلنگ کے خلاف بھر پور کام کر رہی ہے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکس سیشن اینڈ نارکو ٹکس شرجیل میمن نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے کاروبار میں ایک نائیجیرین کو گرفتار کیا ، حیدر آباد میں کریک ڈاؤن کے دوران 3منشیات فروش مارے گئے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث ملزمان کیخلاف 164 مقدمات درج کیے، منشیات کے 164 کیسز میں 166 گرفتاریاں ہوئیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ 27 گاڑیاں اور 22 موٹر سائیکلیں برآمد کی ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ 4.380 کلوہیروئن، 419.472 کلوچرس، 1200 کلوبھنگ برآمد کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسکولوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی تاکہ منشیات سے بچوں کو محفوظ رکھ سکیں، منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے ادارے قائم کیے جائیں،محکمہ ایکسائز دیگر صوبوں اور وفاقی اداروں کے ساتھ ملکر آپریشن تیز کرے،  ہم وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ کوآرڈی نیشن میں ہیں، سینئر
کورکمانڈر کراچی نے یقین دہانی کرائی کہ منشیات کیخلاف آپریشن میں سندھ حکومت کی بھر پور مدد کی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top