جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

پاکستان نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

02 مئی, 2024 11:49

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ آئر لینڈ اور دورہ انگلینڈ کے لیے 18 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

جی ٹی وی کے مطابق قومی سلیکٹرز  وہاب ریاض، محمد یوسف، عبدالرزاق اور بلال افضل نے پریس کانفرنس کے دوران دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا۔

سلیکشن کمیٹی نے 18رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کپتان بابر اعظم، ابرار احمد، حارث رؤف اسکواڈ میں شامل ہیں جب کہ عباس آفریدی، محمد رضوان اور محمد عامر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں:

منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے مراکز قائم کرنے کا فیصلہ

سلیکشن کمیٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نسیم شاہ، شاہین آفریدی ، عثمان خان قومی اسکواڈ میں شامل ہیں، جب کہ اعظم خان اور عرفان خان بھی قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں، فخر زمان، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم سمیت صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاداب خان بھی بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اسامہ میر اور زمان خان کو اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top