جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

کراچی میں آج جے یو آئی کا جلسہ، شہر کا ٹریفک پلان جاری

02 مئی, 2024 12:26

کراچی میں آج ہونے والے جمعیت علمائے اسلام (ف) (جے یو آئی) کی جانب سے جلسے کے پیش نظر پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا۔

  • اندرون سندھ سے آنے والے شرکاء براستہ سہراب گوٹھ ، واٹر پمپ ، لیاقت آباد۔ ڈاکخانہ ، گرومندر سے باغ جناح نزدمزار قائد میں اور الآصف سہراب گوٹھ سے ابوالحسن اصفحانی روڈ ، سفاری پارک یو ٹرن سے یونیورسٹی روڈ ، نیو ٹاؤن، داؤد انجئینرنگ یونیورسٹی (اسلامیہ کالج)کے نزدیک اپنی گاڑیاں پارک کر کے جلسہ کے مقام پر جا سکتے ہیں۔

پارکنگ کے مقامات اور ان کے راستے مندرجہ ذیل ہیں:

• ضلع وسطی(سینٹرل) سے آنے والے شرکاء براستہ لیاقت آباد۔ ڈاکخانہ ، گرومندر سے باغ جناح نزدمزار قائد یا جگر مراد آبادی میں اپنی گاڑیاں پارک کر کے جلسہ کے مقام پر جا سکتے ہیں۔
• ضلع جنوبی ( ساؤتھ) اور کورنگی سے آنے والے شرکاء براستہ شارع فیصل۔ شارع قائدین ۔ سوسائٹی آفس سگنل سے خداداد کالونی انڈر پاس کے قریب اپنی گاڑ یاں پارک کر کے جلسہ کے مقام پر جا سکتے ہیں۔
• ضلع غربی (ویسٹ ) سے آنے والے شرکاء براستہ پاک کالونی۔ شاہ نواز بھٹو چوک۔ ریکسرلائن۔ لو لین سگنل (جمن شاہ مزار)، گارڈن چوک ایم اے جناح روڈ سے باغ جناح نزدمزار قائد میں گاڑیاں پارک کرکے جلسہ گاہ میں جاسکتے ہیں ۔
• ٹھٹہ اور ضلع ملیر اور شرقی (ایسٹ ) سے آنے والے شرکاء براستہ شارع فیصل ۔ کارساز، اسٹیڈیم روڈ، نیو ٹاؤن جیل فلائی اوور سے ہوتے ہوئے داؤد انجئینرنگ یونیورسٹی (اسلامیہ کالج)کے نزدیک اپنی گاڑیاں پارک کر کے جلسہ کے مقام پر جا سکتے ہیں۔

کراچی ٹریفک پلان
کراچی ٹریفک پلان

عوام الناس کے لیے متبادل راستے مندرجہ ذیل یہ ہیں:

گرومندر
جمشید روڈ اور تین ہٹی سے نوائے وقت /نمائش عام پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ گرومندر سے بہادر یار جنگ روڈ (سولجر بازار) اور جمشید روڈ سے جیل فلائی اوور یا نیو ٹاؤن سے ، طارق روڈ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔
سوسائٹی :
شارع قائدین سے آنے والی ٹریفک کو نورانی سگنل سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نورانی سے سے دائیں جانب خالد بن ولید روڈ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔
جیل چورنگی :
یونیورسٹی روڈ سے آنے والی ٹریفک کو جیل چورنگی سے بائیں جانب شہید ملت کی طرف موڑ دیا جائے گا۔
بنوری سگنل:
جیل چورنگی سے جمشید روڈ آنے والی ٹریفک کو جانب سولجر بازار / بزنس ریکارڈر روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔
صدر دواخانہ:
o ریگل سے نیو ایم اے جناح کوریڈور 3تک عام پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔صدر دواخانہ سے دائیں جانب لکی اسٹار سے شارع فیصل کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔
لسبیلہ :
ناظم آباد اور تین ہٹی سے آنے والی بس اور منی بس اور دیگر ہیوی ٹریفک کو لسبیلہ سے جانب گرومندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ جبکہ چھوٹی گاڑیاں جا سکیں گی۔ہیوی گاڑیاں نشتر روڈ کا راستہ اختیار کر یں۔
کیپری:
ایم اے جناح روڈ تبت سگنل سے آنے والی ٹریفک کو کیپری سے سولجر بازار نمبر 1 بہادر یار جنگ روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

ہیوی ٹریفک: لیاقت آباد نمبر 10 سے جانب تین ہٹی اور گرومندر ۔ ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا، اسی طرح شارع قائدین سے جانب سوسائٹی ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق عوام الناس سے گذارش ہے کہ زحمت و پریشانی سے بچنے کےلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔ درج بالا ہدایات پر عمل کریں۔

ٹریفک پلان کے مطابق متعدد شاہراہیں عام لوگوں  کے لیے بند ہوں گی جبکہ ٹریفک پلان کے تحت متبادل راستوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق نمائش چورنگی عام ٹریفک کے لیے بند ہوگی اور شارع قائدین سے آنے والی ٹریفک کو نورانی سگنل سےآگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ٹریفک پولیس کے مطابق پیپلز چورنگی سے متصل کوری ڈورتھری پرجلسہ ہوگا، اندرون سندھ سے آنے والے اسلامیہ کالج کے قریب گاڑیاں پارک کرکے جلسہ میں جاسکتے ہیں۔

پولیس کے مطابق ضلع وسطی سے آنے والے شرکا مزار قائد پر گاڑیاں پارک کرسکتے ہیں، عوام متبادل راستے اختیار کریں۔، ٹریفک پولیس کے مطابق گرومندر، جمشید روڈ اور تین ہٹی سے نمائش عام پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق گرومندر سے بہادر یار جنگ روڈ، سولجر بازار اور جمشید روڈ سے جیل فلائی اوور طارق روڈ کا راستہ اختیار کرسکتے ہیں۔

ٹریفک پولیس کا بتانا ہے کہ یونیورسٹی روڈ سے آنے والی ٹریفک کوجیل چورنگی سے شہید ملت کی طرف بھیجا جائے گا جب کہ جیل چورنگی سے جمشید روڈ آنے والی ٹریفک کو سولجر بازارکی جانب موڑا جائے گا۔

ٹریفک پلان کے مطابق ریگل چوک سےکوریڈور 3 تک ٹریفک کوجانے کی اجازت نہیں ہوگی، ناظم آباد اورتین ہٹی سے آنے والی ٹریفک کو گرومندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ ایم اے جناح روڈ تبت سگنل سے آنے والی ٹریفک کو سولجر بازارکی جانب موڑاجائے گا۔

خیال رہے کہ جے یو آئی (ف) آج مزار قائد کے سامنے کوریڈور تھری پر پاور شو کرے گی، جلسے سے مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گے، جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان جلسے سے خطاب کے لیے کراچی پہنچ چکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top