جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

کولمبیا کا اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان

02 مئی, 2024 15:18

ساؤتھ امریکا میں واقع کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کردیا۔

العربیہ اردو کے مطابق کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے بدھ کو مزدوروں کے عالمی دن کے موقعے پر اپنے خطاب میں اعلان کیا کہ ان کا ملک غزہ میں اسرائیلی اقدامات کی وجہ سے آج جمعرات کو اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دیے گئے۔

کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں ایک مارچ سے خطاب کرتے ہوئے پیٹرو نے اسرائیل کی قیادت کو ‘نسل کشی’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر فلسطین مر جاتا ہے تو انسانیت مر جاتی ہے اور ہم اسے مرنے نہیں دیں گے۔

 

مزید پڑھیں:

امریکی پولیس نے فلسطینی حامیوں کو یونیورسٹی چھوڑنے کا حکم دے دیا

دارالحکومت بوگوٹا کے مرکز میں واقع "بولیوار اسکوائر” میں جمع ہزاروں افراد کے مجمعے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم (آج جمعرات کو ریاست اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لیں گے،  کیونکہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پردنیا کی خاموشی میں ہم چپ نہیں رہ سکتے۔

انہوں نے’ایکس‘ پلیٹ فارم پرلکھا کہ "خوراک کے انتظار میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ہاتھوں 100 سے زیادہ فلسطینی مارے گئے۔ ہم اسے نسل کشی سمجھتے ہیں جو ہمیں ہولوکاسٹ کی یاد دلاتا ہے۔ اگرچہ عالمی طاقتیں اسے تسلیم نہیں کرنا چاہتیں۔ اسی وجہ سے ہم نے اسرائیل سے ہر طرح کے ہتھیاروں اور ان کے پرزوں کی خریداری روک دی ہےے کولمبیا میں اپنے تمام ہتھیاروں کی خریداری اسرائیل سے کرتا ہے۔ پوری دنیا اپنی تمام رنگوں اور شکلوں میں لفظ غزہ تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔اسرائیل کے حملے فلسطینی عوام کا قتل عام ہیں۔

کولمبیا کے صدر نے اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کےساتھ مل کر غزہ میں فلسطینی نسل کشی کی درخواست کی تھی۔ اس درخواست میں اسرائیل پر بین الاقوامی عدالت انصاف میں "نسل کشی” کا الزام لگایا تھا جب کہ اسرائیل نے کولمبیا کے اس موقف کو حماس کے لیے "انعام” قرار دیا تھا۔

کولمبیا جنوبی امریکہ کا دوسرا ملک ہے جس نے اسی وجہ سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دیے تھے، جب کہ ہمسایہ ممالک کولمبیا اور چلی نے اپنے سفیروں کو مشاورت کے لیے واپس بلا لیا تھا۔ غزہ کی پٹی اور فلسطینیوں کے قتل کی مذمت کی۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی پراسرائیلی جنگ کی وجہ سے تل ابیب کو عالمی سطح پر تنہائی کا سامنا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top