جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

380 ارب کے گندم اسکینڈل میں کھیل کس نے کھیلا، حقائق سامنے آگئے

02 مئی, 2024 16:35

 جی ٹی وی نے 380 ارب روپے کی گندم اسکینڈل میں ملوث ناجائز منافع خوری کرنے والے 65 فلورز ملز کی تفصیلات سامنے لے آیا۔

گندم اسکینڈل میں پیسا بٹورنے کا کھیل کس کس نے کھیلا؟ جی ٹی وی نیوز نے گندم درآمد کرنے والوں کی تفصیلات حاصل کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق تحقیقات کے دوران مزید حقائق سامنے آگئے،انتظامیہ کی جانب سے کارروائی شروع کردی گئی، گندم درآمد کرنے والوں میں 65 فلور ملز اور ٹریڈنگ کمپنیوں نے 36 لاکھ ٹن گندم درآمد کر کے ناقابل یقین منافع کما یا ہے۔

مزید پڑھیں:

منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے مراکز قائم کرنے کا فیصلہ

لوئس ڈرائیفس کمپنی سب سے زیادہ 8 لاکھ 49 ہزار ٹن گندم درآمد کر کے مال بٹورا گیا، یونائیٹڈ ریسورس کارپوریشن نے 5 لاکھ 20 ہزار ٹن گندم درآمد کرکے مال بنایا، یونائیٹڈ ایگرو کیمیکل نے ایک لاکھ 91 ہزار ٹن گندم درآمد کے مال بنایا، سند فیڈ اینڈ الائیڈ پروڈکشن کمپنی نے ایک لاکھ 34 ہزار ٹن گندم درامد کرکے مال بنایا۔

رپورٹ کے مطابق وولکا فوڈ نے 97 ہزار اور کلاسک فلور ملز نے 71 ہزار ٹن گندم درآمد کی، گداپ فلور ملز نے 32 ہزار اور اتحاد فلور ملز نے 26 ہزار ٹن گندم درآمد کی ہے۔

دوسری جانب وزارت نینشل فوڈ سیکیورٹی نے ڈی جی پلانٹ پروٹیکشن اے دی عابد کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کے بعد معاملہ نیب یا ایف آئی اے کو ارسال کرے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top