جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

’پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا‘

02 مئی, 2024 13:11

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا، اڈے سے متعلق قیاس آرائیوں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو پاکستان کی جانب سے اڈے دینے کے قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

وزارت خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ اس ہفتے امریکن انڈر سیکرٹری جان باس اور الزبتھ ہورسٹ نے پاکستان کا دورہ کیا جس میں دوطرفہ معاملات پر بات کی گئی، اس دورے میں پاکستان سے فوجی اڈے دینے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس وفد میں سیکیورٹی سے متعلق لوگ شامل تھے۔

مزید پڑھیں:

منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے مراکز قائم کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کسی بھی ملک یا حکومت کو اڈے دینے کا ارادہ نہیں، پاکستان اپنی سرزمین یا فضائی حدود کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا گیمبیا کے دورے کا ارادہ تھا لیکن مصروفیات کی وجہ سے نہیں جا سکے، اس وقت ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار گیمبیا بنجول میں ہیں، جہاں وہ او آئی سی اجلاس اور وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top