جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

موٹروے پر خاتون کی پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی، مقدمہ درج

02 مئی, 2024 13:29

موٹروے پولیس کے ساتھ تلخ کلامی کے واقعے کے بعد خاتون کیخلاف مقدمہ موٹر وے پولیس انسپکٹر کی مدعیت میں تھانہ کلرکہار میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

جنگ کی ویب سائٹ کے مطابق مقدمے کے متن کے مطابق سالٹ رینج پر 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار ہونے پر گاڑی کو روکا گیا، خاتون کی جانب سے موٹر وے پولیس اہلکاروں پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا۔

خاتون نے دستاویزات فراہم کرنے کے بجائے اہم شاہراہ کو بلاک کر دیا، خاتون گاڑی میں موجود ڈرائیور کو بھی اکساتی رہیں کہ دستاویزات نہ دی جائے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ خاتون کی جانب سے کار سرکار میں مداخلت کی گئی، سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، خاتون بغیر اجازت ویڈوی بنانے اور باوردی پولیس اہلکاروں کی توہین کی مرتکب ہوئیں۔

مزید پڑھیں:

’پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا‘

خاتون کی کار کو اوور اسپیڈنگ پر موٹر وے پولیس نے کلر کہار کے قریب روکا تھا۔

موٹروے پولیس نے خاتون کی جانب سے کی گئی بدتمیزی کی ویڈیو وائرل کر دی جس میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون ڈرائیور کی طرف سے موٹروے پولیس سے بدتمیزی کا واقعہ کلر کہار کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون کو اوور اسپیڈنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کرنے پر روکا گیا۔

خاتون نے موبائل فون چھیننے اور ہاتھ پر خراش آنے کا واویلہ کیا، پٹرولنگ افسران کو گالیاں دیں اور موٹروے بلاک کرنے کی دھمکیاں دیں، پولیس والے تمام واقعے کی ویڈیو ریکارڈ کرتے رہے۔

موٹروے پولیس ترجمان کے مطابق خاتون انتہائی لاپروائی اور تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہی تھی، روکنے پر مشتعل ہوگئی، گالیاں اور دھمکیاں دینے کے بعد بغیر جرمانہ ادا کیے چلی گئی، جبکہ قانونی کارروائی کے لیے مقامی پولیس کو درخواست دے دی ہے۔

واضح رہے کہ چند دن پہلے بھی ایک خاتون نے موٹر وے پر ایک پٹرولنگ افسر پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top