منگل، 7-مئی،2024
( 28 شوال 1445 )
منگل، 7-مئی،2024

EN

پاک ویسٹ انڈیز ٹی 20 سیریز کا آغاز آج سے ہوگا

26 اپریل, 2024 11:20

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز آج سے کراچی میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے کلین سویپ کے بعد اب پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بہتر نتائج کے لیے پرامید ہے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی سے قبل دونوں ٹیموں نے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی جس میں انہوں نے اپنے کھیل کو بہتر بنانے کے لیے مختلف مشقیں کیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز میں پاکستان اچھا نہیں کھیل سکا لیکن ٹی ٹوئنٹی میں ٹیموں کا ریکارڈ بہتر ہے اور وہ اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کی کپتان ہیلی میتھیوز کا کہنا ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ون ڈے سیریز جیتنے کی رفتار برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز سے قبل دونوں کپتانوں نے ٹرافی کی نقاب کشائی بھی کی۔ پانچ میچوں کی سیریز 26 اپریل سے 3 مئی تک جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ویمنز نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز 3-0 سے جیت لی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top