ہفتہ، 1-جون،2024
( 24 ذوالقعدہ 1445 )
ہفتہ، 1-جون،2024

EN

ویڈیو اور وائس کالز کو بھی محفوظ بنانے کیلئے فیس بک میسنجر کا نیا فیچر

20 اگست, 2021 13:49

فیس بک میسنجر کی جانب سے صارفین کے لئے ایسا منفرد فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو ویڈیو اور وائس کالز کو بھی محفوظ بناتا ہے۔

فیس بک انتظامیہ کی جانب سے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فیچر متعارف کرایا گیا ہے، یہ فیچر میسنجر میں چیٹ میسجز کے لیے تو 2016 سے دستیاب ہے مگر اب جاکر یہ سہولت وائس اور ویڈیو کالز کے لیے متعارف کرائی گئی۔

فیس بک کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ اگر صارف اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو میسنجر کالز کے لیے ٹرن آن کرتا ہے تو کوئی بھی بشمول فیس بک کالز کو دیکھ یا سن نہیں سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک کا طالبان کے واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنے کا اعلان

میڈیا رپورٹس کے مطابق کالز کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ساتھ فیس بک نے ایکسپائرنگ میسجز فیچر کو بھی اپ ڈیٹ کیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیس بک میسنجر کی وائس اور ویڈیو کالز اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی جلد آزمائش کرکے اسے صارفین کےلیے پیش کریں گے، بعد ازاں انسٹاگرام صارفین بھی اس فیچر سے مستفید ہوسکیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top