ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

ٹیم انتظامیہ کی نااہلی، قومی ہاکی ٹیم پرانی کٹ پہننے پر مجبور

01 جون, 2024 12:03

پولینڈ: صدر طارق بگٹی اور سیکریٹری رانا مجاہد پولینڈ پہنچنے والی پاکستانی ہاکی ٹیم کیلئے کٹ کا انتظام بھی نہ کرسکے۔

پولینڈ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ہاکی ٹیم کے انتظامی امور کرنے کے نام پر ٹیم کے ساتھ جانے والے خود ساختہ صدر طارق بگٹی اور سیکریٹری رانا مجاہد یونیفارم کا انتظام بھی نہیں کرسکے۔

ذرائع کے مطابق تین قسطوں میں پولینڈ پہچنے والی قومی ٹیم اذلان شاہ کپ والی کٹ پہن کر میچ کھیلنے پر مجبور ہوئی جب کہ کٹ پر پرانے ٹورنامنٹ کا نام چھپانے کے لئے سفید ٹیپ کا استعمال کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیںحکومت کا پاکستان ہاکی فیڈریشن سے متعلق بڑا فیصلہ

پولینڈ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان اور ملائیشیا کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار چار گول سے برابر رہا۔

 ملائیشیا نے ابتدائی 11 منٹ میں 3 گول بنا کر حریف کو دبائو کا شکار کیا، چوتھے منٹ میں پنالٹی اسٹروک پر ساری فطری نے گیند کو جال میں پہنچایا، 2 منٹ بعد ابو کمل نے برتری دگنی کردی جبکہ 3 منٹ بعد فاضیل ساری نے پنالٹی کارنر پرملائیشیا کا تیسرا گول بنایا۔

پہلا کوارٹر 0-3 سے حریف ٹیم کے نام رہا، دوسرے کوارٹر میں پاکستان کے عبد الرحمٰن نے گول سے خسارہ کم کیا لیکن ساری فطری نے مزید ایک گول بنا کر ملائیشیا کی برتری 4-1 کردی، تیسرے کوارٹر کے دوسرے ہی منٹ میں محمد سفیان نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے مقابلہ 2-4 کیا، شاہد حنان نے پاکستان کا تیسرا اور ابوبکر نے چوتھا گول بنایا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top