جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

حکومت کا پاکستان ہاکی فیڈریشن سے متعلق بڑا فیصلہ

28 اپریل, 2024 13:06

وفاقی حکومت نے عالمی ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کی مداخلت کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کا مسئلہ حل کرلیا۔

ایک بیان میں سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم اولمپئن منظور الحسن نے کہا کہ دو فیڈریشنز سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہورہی تھی، اس لیے حکومت نے ہاکی کی بہتری کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ختم کرکے بر وقت فیصلہ کیا جوکہ اچھا اقدام ہے۔

اولمپئن منظور الحسن کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر برائے مںصوبہ بندی احسن اقبال نے سابق اولمپئن سے مشاورت کرکے کمیٹی تشکیل دے دی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہاکی کوچ رولنٹ اولٹمین کی سربراہی میں 3 رکنی سلیکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے جو مشاورت کے بعد جلد قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کرے گی۔

سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم نے مزید کہا کہ کمیٹی میں مجھ سمیت اسپورٹس بورڈ کا ایک نمائندہ بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا معاملہ ایف آئی ایچ طے کرے گی۔

رانا مشہود کا کہنا تھا کہ دونوں گروپس کے پلیئرز اسلام آباد میں کیمپ کریں گے، کل اور پرسوں دوبارہ ٹرائلز ہوں گے جس کے سلیکشن بورڈ کو رولینٹ اولٹمینز ہیڈ کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top