ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

ایلون مسک کا مارک زکربرگ پر ڈیٹا ایکسپورٹ کرنے کا سنگین الزام

25 مئی, 2024 15:12

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک اپنے بے باک بیانات اور مخالفین کو نشانہ بنانے کی وجہ سے خاصے مشہور ہیں۔

حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) کی ایک پوسٹ میں انہوں نے فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مالک کمپنی ‘میٹا’ کو اپنا نشانہ بنایا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ واٹس ایپ ہر رات صارفین کا ڈیٹا ایکسپورٹ (کسی اور پارٹی کو فراہم) کرتا ہے۔

ایک ایکس صارف نے پوسٹ کیا کہ واٹس ایپ ہر رات صارف کا ڈیٹا ایکسپورٹ کرتا ہے، جس کا تجزیہ کیا جاتا ہے اور اسے ٹارگٹڈ اشتہارات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جس سے صارفین کو پروڈکٹ بنایا جاتا ہے، گاہک نہیں۔

مزید پڑھیں:اسرائیل کا جنگ روکنے سے متعلق عالمی عدالت کا فیصلہ ماننے سے انکار

اس کے جواب میں ایلون مسک نے لکھا کہ واٹس ایپ ہر رات آپ کا صارف ڈیٹا ایکسپورٹ کرتا ہے اور ‘کچھ لوگ اب بھی سوچتے ہیں کہ یہ محفوظ ہے’۔

اس پرکمپیوٹر پروگرامر اور ویڈیو گیم ڈویلپر جان کارمیک نے ایلون مسک کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ’کیا اس بات کا کوئی ثبوت ہے کہ پیغامات کا مواد کبھی اسکین یا منتقل کیا گیا ہے؟’

ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں استعمال کا پیٹرن اور روٹنگ میٹا ڈیٹا اکٹھا کیا جاتا ہے اور اگر آپ چیٹ میں کسی بوٹ کو شامل کررہے ہوں تو لازمی بات ہے کہ آپ اسے پھیلا رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top