ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

ایپل نے آئی فون صارفین کا بڑا مسئلہ حل کردیا

23 مئی, 2024 12:50

آئی فون بنانے والی امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے صارفین کا دیرینہ مسئلہ حل کرتے ہوئے ایک نئی اپ ڈیٹ متعارف کرادی۔

ایپل نے حذف شدہ تصاویر سے متعلق مسئلے کو حل کرنے کے لیے iOS 17 اور iPods 17 کے لیے اپ ڈیٹ جاری کیے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کچھ صارفین نے سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم پر ایک ایشو کو فلیگ کیا۔ انہوں نے شکایت کی کہ برسوں پہلے ڈیلیٹ کی گئی تصاویر فوٹو ایپ میں دوبارہ نمودار ہو رہی ہیں، ان میں سے کچھ 2010 سے بھی صارفین کو پریشان کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:آئی فونز کی فروخت میں نمایاں کمی کی بڑی وجہ سامنے آگئی

صارفین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ایپل نے ایک اپڈیٹ جاری کی ہے۔ اس حوالے سے کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس اپ ڈیٹ کے بعد ڈیلیٹ کی گئی تصاویر کو دوبارہ ظاہر کرنے کا مسئلہ ختم ہو جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق یہ نہیں بتایا گیا کہ کتنے صارفین کو ایسی شکایات تھیں تاہم اب تمام صارفین کو مذکورہ اپ ڈیٹ انسٹال کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ نیا سافٹ ویئرہے۔ iOS 17.5.1 صارفین اسے انسٹال کرنے کے لیے اپ ڈیٹ سیٹنگز ایپ میں جنرل آپشن پر کلک کریں، پھر سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کو منتخب کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top