ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

ایپل نے آئی فونز کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی

24 مئی, 2024 13:09

دنیا بھر میں معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے چین میں اپنے آئی فونز کی قیمتوں پر رعایت کی پیش کش کردی ہے جبکہ ڈسکاؤنٹ مہم 28مئی تک جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایپل کی صارفین کو رعایت دینے کا یہ فیصلہ چین میں اپنے حریف ہواوے کے ساتھ سخت مقابلے کے بعد آیا ہے۔

ایپل نے اکثر اپنے صارفین کی سہولت کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں لیکن اس بار آئی فون کی قیمتوں میں کمی کی مہم کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:آئی فونز کی فروخت میں نمایاں کمی کی بڑی وجہ سامنے آگئی

ایک رپورٹ کے مطابق ایپل نے چین میں اپنی آفیشل ٹی مال سائٹ پر آئی فون کے کچھ ماڈلز پر 2300 چینی کرنسی یوآن (318 ڈالر) تک کی رعایت کی پیش کش کی ہے۔

اس سے قبل فروری میں ایپل نے ڈسکاؤنٹ کا اعلان کرتے ہوئے آئی فونز پر زیادہ سے زیادہ 1150 یوآن ڈسکاؤنٹ دیا تھا جبکہ اس بار اس نے 2300 یوآن تک ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ ڈسکاؤنٹ آئی فون 15 پرو میکس کے ون ٹی بی ماڈل پر دیا جارہا ہے جبکہ خریداروں کی حوصلہ افزائی کے لیے آئی فون 15 کے 128 جی بی ورژن پر 1400 یوآن تک کا ڈسکاؤنٹ بھی پیش کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ چین میں امریکی کمپنی کی ڈسکاؤنٹ مہم 20 مئی سے 28 مئی تک جاری رہے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top