ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

واٹس ایپ پر ’اے آئی پروفائل پکچر‘ بنانے کا طریقہ متعارف

26 مئی, 2024 18:59

دنیا کا سب سے مقبول میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے اے آئی پروفائل پکچر بنانے کا طریقہ متعارف کردیا۔

اس بار بھی نئے اور جدید انداز میں صارفین کو ایک دلچسپ سہولت کی فراہمی کیلئے اے آئی کی مدد سے ایک ٹول کی آزمائش کی جارہی ہے جس کی کامیابی کیلئے انتطامیہ پُرامید ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے کچھ ہی عرصہ قبل آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اےآئی) چیٹ بوٹ متعارف کرائے گئے تھے لیکن اب ایپلی کیشن پر مزید اے آئی ٹولز کی آزمائش شروع کردی گئی۔

مزید پڑھیں:واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کیلئے بڑی تبدیلیاں متعارف کردیں

مذکورہ فیچر پروفائل پکچر کے لیے استعمال ہوگا، جیسے اب ایپلی کیشن پر تصویر کی جگہ ایک آپشن دیا جاتا ہے، اسی طرح اب اے آئی تصویر بنانے کا آپشن بھی دیا جائے گا۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ایپلی کیشن کے ماہرین ایسے اے آئی ٹول کی آزمائش کر رہے ہیں، جس کے تحت صارفین اپنی پروفائل پکچر بھی اے آئی بنا سکیں گے۔

صارفین ٹول کو اپنی شخصیت، قد، رنگ، جنس، نسل، زبان، عمر، خطے اور تعلیم سمیت دیگر معلومات فراہم کریں گے تو اے آئی ٹول انہیں اس حساب سے اے آئی تصویر فراہم کردے گا۔

فیچر کے تحت صارفین اے آئی ٹول کو تصویر بنانے کے لیے ہدایات دیں گے اور ٹول کچھ ہی منٹس میں انہیں تصویر پیش کرے گا۔

مذکورہ فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی ہے اور محدود صارفین کو اس تک رسائی دی گئی ہے، تاہم جلد ہی اسے عام صارفین کے لیے بھی پیش کردیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top