جمعرات، 2-مئی،2024
( 23 شوال 1445 )
جمعرات، 2-مئی،2024

EN

کیا دھونی ٹی توئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارتی ٹیم میں واپس آرہے ہیں؟

19 اپریل, 2024 19:31

بھارت کے مایہ ناز بلے باز مہندر سنگھ دھونی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اپنا آخری سیزن کھیل رہے ہیں لیکن کیا وہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے واپس آ رہے ہیں۔

میگا ایونٹ کے لئے تمام ٹیمیں اسکواڈز کو حتمی شکل دے رہی ہیں، بھارت بھی تجربہ کار مہم چلانے والوں کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کا امتزاج کر رہا ہے۔

کپتان روہت شرما بھارت کے لئے بہترین کھلاڑیوں کی تلاش میں پیچھے نہیں ہیں اور ایم ایس دھونی ان کے ریڈار پر ہیں۔ دھونی نے 2020 میں انٹرنیشنل کیریئر کا آخری میچ کھیلا تھا اور اس کے بعد سے وہ صرف آئی پی ایل کھیل رہے ہیں۔

دھونی نے ٹورنامنٹ کے جاری ایڈیشن میں سست روی کا کوئی اشارہ نہیں دیا کیونکہ جب بھی انہیں موقع ملا انہوں نے بلے اور اسٹمپ کے پیچھے اپنی قابلیت ثابت کی۔

حال ہی میں چنئی سپر کنگز کے سابق کپتان نے ممبئی انڈینز کے خلاف صرف 4 گیندوں پر 20 رنز بنائے جو دونوں ٹیموں کے درمیان فرق ثابت ہوا۔

ون ڈے ورلڈ کپ کے اختتام کے ساتھ ہی باھرت وکٹ کیپنگ کے لئے اپنے آپشنز پر غور کر رہا ہے جس میں کے ایل راہول، سنجو سیمسن، ایشان کشن، دنیش کارتک، رشبھ پنت اور دیگر شامل ہیں۔

دھونی کے بین الاقوامی کیریئر کو ختم کرنے کے بعد سے بھارت کے پاس کوئی باقاعدہ وکٹ کیپر بلے باز نہیں تھا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں روہت شرما نے دنیش کارتک اور دھونی کی آئندہ ورلڈ کپ کے لئے اسکواڈ میں شمولیت پر کہا کہ ایم ایس دھونی کو ورلڈ کپ کے لئے راضی کرنا مشکل ہوگا۔

بھارتی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ دھونی بیمار اور تھکے ہوئے ہیں، اس لیے انہیں راضی کرنا مشکل ہوگا، البتہ دنیش کارتک کے کو قائل کرنا آسان ہو جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top