جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فیس بک کی بھی ملازمین کو مستقل گھروں سے کام کرنے کی اجازت

24 مئی, 2020 13:38

دنیا کی متعدد معروف کمپنیاں جس میں گوگل، فیس بک اور ٹوئٹر وغیرہ شامل ہیں، ان کے ملازمین عالمی وبا کے پیش نظر گھروں میں ہی رہ کر کام کر رہے ہیں۔

گزشتہ دنوں فیس بک اور گوگل نے اپنے ملازمین کے لیے گھر سے کام کرنے کی پالیسی میں 7 ماہ کے مزید اضافے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے سربراہ نے بھی ملازمین کو ہمیشہ گھر سے کام کرنے کا آپشن دیا تھا۔

اب سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی جانب سے بھی اعلان کیا گیا ہے کہ اگر ملازمین چاہیں تو وہ گھروں سے مستقل کام کر سکتے ہیں۔

مارک زکر برگ کا کہنا تھا کہ اگلے 5 سے 10 سالوں کے دوران فیس بک کے 50 فیصد ملازمین گھروں میں رہ کر ہی کام کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top