مقبول خبریں
انسٹا گرام نے کم عمر افراد پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
میٹا نے سوشل میڈیا کے نوجوانوں پر اثرات کے پیشِ نظر کم عمر صارفین پر استعمال سے متعلق پابندیاں متعارف کروا دیں۔
یہ نئی تبدیلیاں سب سے پہلے امریکا، کینیڈا اور آسٹریلیا میں لاگو کی گئی ہیں جہاں اب 18 سال سے کم عمر فرد جو انسٹاگرام کیلئے سائن اپ کرتا ہے اسے ‘ریسٹرکٹڈ ٹین اکاؤنٹس’ کی کیٹیگری میں رکھا جائے گا اور موجودہ اکاؤنٹس والے اگلے 60 دنوں میں اس میں شامل کر دیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:انسٹاگرام پر صارفین کے کمنٹس سے متعلق نیا فیچر متعارف
تاہم میٹا نے اس بات کو تسلیم کیا کہ نوجوان اپنی عمر کے بارے میں جھوٹ بول سکتے ہیں اور کہا کہ اگر وہ زائد عمر ظاہر کر کے اپنا اکاؤنٹ بنانے کی کوشش کریں گے تو اس کے لیے انہیں اپنی عمروں کی تصدیق کرنے کی ضرورت ہوگی۔
کمپنی کے مطابق یہ سیٹنگزز تمام نوعمروں کے لیے آن ہوں گی تاہم 16 اور 17 سال کے بچے انہیں آف کر سکیں گے البتہ 16 سال سے کم عمر کے بچوں کو ایسا کرنے کے لیے اپنے والدین کی اجازت درکار ہوگی۔
کمپنی نے یہ بھی کہا کہ وہ ایسی ٹیکنالوجی بنا رہی ہے جو ایسے نوعمر افراد کے اکاؤنٹس کو تلاش کرتی ہے جو بالغ ہونے کا بہانہ کرتے ہیں اور خود بخود انہیں ریسٹرکٹڈ ٹین اکاؤنٹس کی کیٹیگری میں ڈال دیتی ہے۔
یوروپی یونین سے تعلق رکھنے والے نوجوان اس سال کے آخر میں اپنے اکاؤنٹس کو ایڈجسٹ ہوتا ہوا دیکھیں گے۔
نوعمر اکاؤنٹس بطور ڈیفالٹ پرائیویٹ ہوں گے، پرائیویٹ اکاؤنٹس کو میسجز بھیجنے پر پابندی ہے لہذا نوعمر صرف ان لوگوں سے پیغامات وصول کر سکتے ہیں جنہیں وہ فالو کرتے ہوں گے۔