بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

اسرائیل اور حزب اللّٰہ کشیدگی کا سفارتی حل ہی بہترین راستہ ہے، جو بائیڈن

20 ستمبر, 2024 08:21

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللّٰہ کشیدگی کا سفارتی حل ہی بہترین راستہ ہے۔

ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل حزب اللّٰہ تنازعے کا سفارتی حل ممکن ہے، کشیدگی کا سفارتی حل ہی بہترین راستہ ہے۔

جو بائیڈن کے ترجمان کے مطابق صدر اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ہمیں پرامید رہنا ہوگا، تمام مسائل کا سفارتی حل بہترین طریقہ ہے۔

ادھر ترجمان پینٹاگون سبریناسنگھ نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں امریکی فوجی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، مشرق وسطی میں کشیدگی میں کمی کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

حزب اللہ کا لبنان میں پیجرز پھٹنے پر اسرائیل کو بڑی سزا دینے کا اعلان

غزہ: حزب اللہ اور حماس کے کون سے رہنما اب تک شہید ہو چکے ہیں؟

انہوں نے کہا امریکا نہیں چاہتا لبنان میں پیجر دھماکوں کے بعد تنازع پھیلے، البتہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا اب بھی امکان ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top