مقبول خبریں
برین امپلانٹ کروانے والا مریض خیالات سے الیکسا کنٹرول کرنے میں کامیاب
غیر معمولی بیماری میں مبتلا ایک مریض اپنے دماغ سے ایمیزون کے الیکسا ڈیجیٹل اسسٹنٹ کو کمانڈ کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دماغی کمپیوٹر انٹرفیس کمپنی سنکرون نے مریض کو صرف اپنے خیالات کے ساتھ شوز اور کنٹرول ڈیوائسز کو اسٹریم کرنے اور کنٹرول کرنے کی اجازت دی تھی۔
سنکرون کا کہنا ہے کہ 64 سالہ شخص کے دماغ کی سطح پر خون کی شریان میں لگائے گئے امپلانٹ سے وہ ایمیزون فائر ٹیبلٹ پر دماغی طور پر آئیکون ٹیپ کر سکتا ہے۔
نیویارک میں قائم کمپنی کے مطابق یہ مریض اپنا ماغ استعمال کرتے ہوئے ویڈیو کال کرنے، میوزک چلانے، شوز اسٹریم کرنے، اسمارٹ ہوم ڈیوائسز جیسے لائٹس کو کنٹرول کرنے، آن لائن شاپنگ کرنے کے لیے الیکسا کو ڈائریکٹ کر سکتا ہے۔
اے ایل ایس ایک کمزور اعصابی بیماری ہے جو پٹھوں کی کمزوری اور فالج کا باعث بنتی ہے۔
مارک نامی اس مریض کا کہنا تھا کہ اپنے ماحول کے اہم پہلوؤں کا انتظام کرنے اور تفریح تک رسائی کو کنٹرول کرنے کے قابل ہونے سے مجھے وہ آزادی واپس ملتی ہے جو میں کھو رہا ہوں۔
کمپنی کے مطابق اس ٹیسٹ کا مقصد یہ دکھانا تھا کہ کس طرح صارفین الیکسا سے مطابقت رکھنے والے آلات جیسے ڈور کیمرے، پلگ اور تھرموسٹیٹس کے ساتھ اسمارٹ گھروں کو کنٹرول کرنے کے لئے اپنے دماغ کا استعمال کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انسانی دماغ میں کمپیوٹر چپ لگانے کا تجربہ، ایلون مسک کو شدید تنقید کا سامنا
سنکرون کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو ٹام آکسلے نے ایک بیان میں کہا کہ اگرچہ بہت سے اسمارٹ ہوم سسٹم آواز یا ٹچ پر انحصار کرتے ہیں لیکن ہم انہیں براہ راست دماغ سے کنٹرول سگنل بھیج رہے ہیں۔
مریض صرف اپنے خیالات کا استعمال کرتے ہوئے اپنے گھر میں موجود آلات اور آواز کے بغیر رابطہ کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایلون مسک کی نیورلنک سمیت کئی کمپنیاں دماغ کو کمپیوٹر سے جوڑنے پر کام کر رہی ہیں۔