بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

پاکستان کی خاطر فٹبالر نے اسرائیلی کلب کی بڑی پیشکش ٹھکرادی

19 ستمبر, 2024 21:03

پاکستان کی نمائندگی کی خاطر ناروے کے فٹبالر نے اسرائیلی کلب سے کھیلنے کی پیشکش کو ٹھکرادیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروے کے فٹبالر اولے سیئٹر نے ننیالی نسبت کے باعث پاکستان کی نمائندگی کے اہل ہیں۔

گرین شرٹس کی نمائندگی کی خاطر اولے نے اسرائیلی فٹبال کلب مقوبی حائفہ کی ساڑھے 8 لاکھ یورو کی پیشکش کو ٹھکرایا اور موقف اپنایا کہ کسی ایسے ملک سے نہیں کھیلنا چاہتا جو بچوں اور بزرگوں کو قاتل ہو۔

مزید پڑھیں: حکومت کا کرسٹیانو رونالڈو کو بڑے اعزاز سے نوازنے کا اعلان

اولے سیئٹر نے نارویجئن اخبار کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں کہا کہ اگر مجھے 500 ملین ڈالرز کی بھی پیشکش کی جاتی، تب بھی میں اسرائیل کا کلب جوائن نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے پیسے سے زیادہ اقداز معنی رکھتی ہیں، انہیں ایسے پیسے نہیں چاہیے! جو انسانیت سوز مظالم ڈھانے والا ملک دے۔

واضح رہے کہ اولے سیئٹر ماضی میں پاکستانی فٹبال ٹیم کی جرسی پہنے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر چکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top