بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

اگلے ہفتے ملک کے کس حصے میں بارش کا امکان ہے؟

20 ستمبر, 2024 12:27

محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے سے ملک کے ایک صوبے میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں بارشوں کا ایک اور دور شروع ہونے کی پیش گوئی کردی ہے جس کے باعث آئندہ ہفتے پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے اپنی تازہ ترین پیش گوئی میں کہا ہے کہ بارشوں کا نیا نظام 26 ستمبر سے کے پی میں داخل ہوسکتا ہے۔

تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج پشاور اور صوبے کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔جب کہ پشاو میں پارہ زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ پانچ روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جو دن کے دوران 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top