بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

اسنیپ چیٹ میں بڑی تبدیلی کا اعلان

20 ستمبر, 2024 09:56

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ نے کئی سال بعد اہم ایپ کو دوبارہ ڈیزائن کرنے کا اعلان کر دیا۔

اسنیپ چیٹ نے لاس اینجلس میں اپنی سالانہ پارٹنر سمٹ میں "سادہ اسنیپ چیٹ” کے نام سے اپنے پلیٹ فارم کو دوبارہ ڈیزائن کرنے کا اعلان کیا۔

ری ڈیزائن کے تحت اہم نیویگیشن ٹیبز کی تعداد پانچ سے کم کرکے تین کیے جائیں گے جس سے صارفین کے لئے کلیدی خصوصیات تک رسائی آسان ہوجائے گی۔

نئے ٹیبز میں میسجنگ اینڈ اسٹوریز، کیمرہ اور ریلز جیسی فیڈ شامل ہوں گی، میسجنگ اور اسٹوریز ٹیب نجی پیغام رسانی، اسٹوریز  اور اسنیپ میپ فنکشنلز کو ضم کردے گا۔

رپورٹس کے مطابق کیمرا ٹیب تصاویر اور ویڈیوز کو کیپچر کرنے اور شیئر کرنے کے لئے فوری رسائی کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔

تیسرا ٹیب ریلز طرز کی فیڈ سے ملتا جلتا ہے، جو تخلیق کاروں، پبلشرز اور میڈیا آؤٹ لیٹس کی ویڈیوز کی نمائش پر توجہ مرکوز کرے گا۔

اپنے انٹرفیس کو آسان بنا کر اور فنکشنلز کو یکجا کرکے اسنیپ چیٹ ایپ کو صارفین کے لیے زیادہ پرکشش بنانا چاہتا ہے جبکہ اپنے ریونیو شیئرنگ پروگرام کے ذریعے تخلیق کاروں کے لیے مونیٹائزیشن کے مواقع کو بھی بہتر بنانا چاہتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امکان ہے کہ اپ ڈیٹ شدہ ڈیزائن آنے والے مہینوں میں سامنے آئے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top