بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

بال مضبوط اور گھنے کرنے کا بہترین نسخہ

15 دسمبر, 2023 15:00

بال گرنا ایک ایسا مسئلہ ہے جس سے تقریباً ہر کوئی ہی دوچار رہا ہوگا اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مہنگے سے مہنگی ترکیبیں آزمائی جاتی ہیں۔

لیکن اس مسئلے کا سستا اور بہترین حل بھی ہے، جس کا استعمال کرکے بال گرنا ختم اور بال مضبوط اور گھنے ہونا شروع ہوجائیں گے۔

روغنِ ارنڈ جسے انگریزی زبان میں ‘کیسٹر آئل’ بھی کہا جاتا ہے، یہ بالوں کے لیے ایسا بہترین تیل ہے جس سے بالوں کا گرنا کم اور بال مضبوط اور گھنے ہوجاتے ہیں۔

اس تیل کا استعمال کرنے سے بال مضبوط ہوتے ہیں جب کہ یہ تیل سر کی جلد میں جراثیم کی افزائش کے خلاف مزاحمت کا کام بھی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیند نہ آنا جان لیوہ بیماری ثابت

کیسٹر آئل میں ایسے وٹامن موجود ہوتے ہیں جو بالوں کی نشوونما کے لیے بے حد معاون ثابت ہوتے ہیں جب کہ یہ تیل بالوں کو گھنا کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

دوسری جانب کیسٹر آئل کو بھوؤں اور پلکوں پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، اس تیل کا استعمال کرنے سے بھویں گہری جب کہ پلکیں بھی دراز ہوتی ہیں۔

کیسٹر آئل میں اومیگا 6 اور اومیگا 9 فیٹی ایسڈ اور وٹامن ای وافر مقدار میں پایا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس تیل کا استعمال کرنے سے بال گرنا بند جب کہ بال مضبوط بھی ہوتے ہیں۔

اس تیل میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خاصیت بھی پائی جاتی ہے جو سر کی جِلد کو انفیکشنز اور خشکی سے دور رکھتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top