بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

پپیتا کس طرح بڑھے ہوئے وزن کو کم کرتا ہے؟ جانیے

04 فروری, 2024 11:08

موٹاپا سو بیماریوں کی جڑ ہے اور وزن کو کم کرنا ایک انتہائی مشکل کام ہے لیکن پپیتا ایک ایسا پھل ہے جس کے استعمال سے وزن کو تیزی سے کم کیا جا سکتا ہے۔

پپیتا فائبر سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ اس میں وٹامن سی، وٹامن اے اور فولیٹ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے ساتھ ہی اس میں ایسے انزائم بھی موجود ہوتے ہیں جو نظام ہاضمہ کیلئے بہترین ہیں۔

پپیتا وزن کم کرنے میں کس طرح مددگار ثابت ہوتا ہے؟

پپیتا غذائیت سے بھرپور پھل ہے جس میں موجود وٹامن سی قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتا ہے جبکہ وٹامن اے آنکھوں اور جلد کیلئے انتہائی مفید ہے۔ پپیتے کے استعمال سے قبض کی شکایت بھی دور ہوتی ہے۔

پپیتا وزن کم کرنے والی غذا میں ایک فائدے مند اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس میں کیلوریز کم ہوتی ہیں، فائبر زیادہ ہوتا ہے، اور پانی کی وافر  مقدار موجود ہوتی ہے جس سے بھوک کا احساس نہیں ہوتا۔

کم کیلوریز

دیگر پھلوں کے مقابلے میں پپیتے میں انتہائی کم کیلوریز ہوتی ہے، ایک کپ پپیتے میں 55 سے 60 کیلوریز ہوتی ہیں جس کی وجہ سے اس کا شمار وزن کم کرنے والی غذاؤں میں کیا جاتا ہے۔

فائبر کی وافر مقدار

پپیتے میں فائبر وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو ہاضمے کیلئے ایک اہم جُز ہے اور وزن کم کرنے کیلئے انتہائی اہم ہوتا ہے فائبر آپ کو زیادہ دیر تک پیٹ بھرا رکھنے میں مدد کرتا ہے، زیادہ کھانے کی خواہش کو کم کرتا ہے۔

ہاضمے میں اضافہ

پپیتے میں پاپین نامی انزائم پایا جاتا ہے جو کہ پروٹین کو توڑ کر ہاضمے میں مدد کرتا ہے۔ یہ انزائم آنتوں کو صحت مند رکھتا ہے ساتھ ہی وزن بھی کم کرتا ہے۔

کم گلیسیمک انڈیکس

پپیتے میں گلیسیمک انڈیکس کم ہوتا ہے،  اس سے بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے اور یہ غیر صحت بخش، زیادہ کیلوری والے کھانے کی خواہش ختم کرتا ہے۔

وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور

پپیتا ضروری وٹامنز (جیسے وٹامن سی، اے، اور ای) اور معدنیات (جیسے پوٹاشیم اور میگنیشیم) سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ غذائی اجزاء مجموعی صحت اور توانائی کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں، جس سے جسم سےکیلوریز کم کرنا آسان ہو جاتا ہے۔

قوتِ مدافعت کو بڑھائے

پپیتے میں موجود غذائی اجزاء، خاص طور پر بی وٹامنز قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں جس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top