ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

گھر میں مزیدار حلیم بنائیں وہ بھی کم خرچ میں، مگر کیسے؟

17 جولائی, 2024 14:32

محرم الحرام ہو یا ربیع الاول، پاکستان میں حلیم ہر مہینے ہی ذوق و شوق سے کھایا جاتا ہے۔

اگر آپ دیگھی جیسی لذیز حلیم اپنے گھر میں بنانا چاہتے ہیں وہ بھی کم خرچ میں تو یہ خبر آپ ہی کے لیے ہے۔

اجزا

  • گوشت ایک کلو
  • چنے کی دال آدھا کپ
  • مونگ کی دال آدھا کپ
  • دال ماش آدھا کپ
  • مسور کی دال آدھا کپ
  • ندم ایک کپ
  • گیہوں آدھا کپ
  • نمک دو کھانے کے چمچ
  • لال مرچ دو کھانے کے چمچ
  • ہلدی ایک کھانے کا چمچ
  • زیرہ پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
  • دھنیا پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
  • گرم مصالحہ دو کھانے کے چمچ
  • لہسن ادرک چار کھانے کے چمچ
  • دہی ایک کپ اور پیازتین عدد

ترکیب:

گوشت کو ابال کر بلینڈر میں ہلکا بلینڈ کر لیں۔تمام دالوں کو گیہوں اور گندم کو ابال لیں۔پیاز براؤن کر کے چورا کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

گرمی بھگانے کیلئے بادامی شربت کا لاجواب ترین نسخہ

انار دانے کی چٹنی کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے

ایک کپ تیل یں لہسن، ادرک، پیاز اور گوشت ڈال کر بھونیں پھر تمام مصالحہ ڈال کر مکس کریں۔

اب تمام دالیں گیہوں اور گندم جو ابالیں تھیں ہلکا گرینڈ کر کے اس میں ڈال کر مکس کریں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔

آخر میں ادرک ،ہری مرچ، لیموں، پیاز ڈال کر اپنے عزیز اور گھر والوں کو پیش کرکے مزیدار حلیم کی لذت سے لطف اندوز ہوجائیں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top