پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

نیند نہ آنا جان لیوہ بیماری ثابت

07 جنوری, 2020 14:35

کافی لوگوں کو نیند کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ بستر پر گھنٹوں لیٹنے کے باوجود بھی سو نہیں پاتے۔

نیند نہ آنے کی عادت میں مسلسل مبتلا ہونے والے شخص کو ایک بیماری ہوتی ہے جس کا نام ’انسومنیا‘ ہوتا ہے۔

اس بیماری میں انسان کو نیند نہیں آتی جس کی وجہ سے وہ ڈپریشن، بے چینی، اور دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا ہوجاتا ہے۔

دنیا کی آبادی کا تقریباً پانچواں حصہ رات کو نیند نہ آنے کی پریشانی میں مبتلا ہے۔

اس حوالے سے ماہرین نے متعدد تحقیق کی ہیں جس کا یہ نتیجہ سامنے آیا ہے کہ نیند نہ آنے کی بیماری انسان کو ڈپریشن اور بے چینی میں میں مبتلا کردیتی ہے۔

Related image

لیکن بیجینگ یونیورسٹی کی جرنل نیورولوجی میں شائع ہونے والی حالیہ تحقیق کے مطابق مطابق نیند نہ آنے کی بیماری امراض قلب اور فالج جیسی جان لیوا بیماریوں کا سبب بھی بنتی ہے۔

اس تحقیق میں 4 لاکھ 87 ہزار کو شامل کیا گیا جس کے بعد نتیجہ یہ نکلا کہ نیند نہ آنے کی بیماری امراض قلب اور فالج جیسی خطرناک بیماریوں کا باعث بنتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہر جگہ دیر سے پہنچنے والے لوگ لمبی عمر پاتے ہیں: تحقیق

تحقیق میں اس بات کو بھی واضح کیا گیا کہ مکمل اور پر سکون نیند صحت کے لیے کس قدر ضروری ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انسومنیا جیسی بیماری سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے بہت کم ہی لوگ سنجیدہ ہوتے ہیں اور ڈاکٹر سے رجوع کرتے ہیں۔

ماہرین نے مزید بتایا کہ لوگ اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے منشیات کا استعمال کرنا شروع کردیتے ہیں جو ان کی صحت کے لیے مزید مضر ثابت ہوتی ہیں۔

Related image

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انسومنیا لوگوں کی زندگیوں کو تباہ کردینے والی بیماری ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top