جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

بہتر صحت کیلئے ٹوتھ برش کب تبدیل کرنا چاہیے؟

28 مارچ, 2024 22:11

ٹوتھ برش دانتوں کی صحت و صفائی کے لیے ہماری روز مرہ زندگی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اگر ٹوتھ برش کو صحیح وقت پر تبدیل نہ کیا جائے تو یہی آپ کی صحت کے لیے خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ ضروری ہے کہ وقتاً فوقتاً اپنا ٹوتھ برش تبدیل کرتے رہنا چاہیے، جس کی وجہ یہ ہے کہ جب ٹوتھ برش کے برسلزٹوٹ جائیں یا ان میں بیکٹیریا اور وائرس بڑھ جائے تو یہ صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

ماہرین نے کہا کہ ٹوتھ برش کو تقریباً 3 ماہ میں تبدیل کرلینا چاہیے، 2 سے 3 ماہ کے بعد آپ کے ٹوتھ برش کے برسلز کمزور ہو جاتے ہیں اور اس میں بیکٹیریا بھی بڑھ جاتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ہم اکثر ٹوتھ برش کو پانی سے صاف کرتے ہیں لیکن یہ پانی سے صاف نہیں ہوتا۔

اس ضمن میں ماہرین نے بتایا کہ برسلز کمزور ہونے کے علاوہ ایک اور نشانی یہ ہے کہ جب آپ کے ٹوتھ برش کے برسلز رنگ بدلنا شروع کردیں تو آپ کو سمجھ لینا چاہیے کہ اب آپ کے ٹوتھ برش کو تبدیل کرنے کا وقت آگیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top