جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

سفید تل کو گوشت اور دودھ کا متبادل کیوں کہا جاتا ہے؟

13 فروری, 2024 13:08

سفید تل کے بیج غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں جو تل کے پودے سے حاصل کئے جاتے ہیں، یہ تل صحت مند چکنائی کا بہترین ذریعہ ہیں، خاص طور پر مونو اور پولی ان سیچوریٹڈ چکنائی، جو دل کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

 یہ موٹیوں جیسے سفید بیج پروٹین، غذائی ریشہ، اور کیلشیم، میگنیشیم، آئرن اور زنک سمیت متعدد وٹامنز اور معدنیات سے بھی بھرپور ہوتے ہیں۔

 اس کے علاوہ ان میں اینٹی آکسیڈینٹس جیسے سیسامول اور سیسامین ہوتے ہیں۔

اپنی غذا میں سفید تل کے بیجوں کو شامل کرنا ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ہاضمے کی باقاعدگی اور مجموعی طور پر غذائی اجزاء کی مقدار حاصل کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

دودھ اور گوشت کا متبادل

کہتے ہیں کہ سفید تِل دودھ اور گوشت کا متبادل ہے کیونکہ اس میں دودھ سے بھی زیادہ کیلشیم کی مقدار موجود ہوتی ہے کو ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے یہ ناخن اور دانتوں کو بھی مضبوط بناتا ہے اور جوڑوں کے درد میں آرام دیتا ہے۔

جبکہ سفید تل میں گوشت کے برابر پروٹین بھی پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے اسے گوشت کا متبادل بھی کہا جاتا ہے۔

ماہواری میں فائدے مند

آدھا چائے کا چمچ پسے ہوئے تل کو نیم گرم پانی کے ساتھ پینے سے خواتین کو  ماہواری کے درد میں آرام ملتا ہے یہ ماہواری میں بے قاعدگی کے مرض کو بھی دور کرتا ہے۔

وزن کم کرنے میں مددگار

سفید تل میں ہم وزن پسا ہوا گڑ ملا کر رکھ لیں اور ایک چمچ روانہ کھائیں۔ اس مرکب کو کھانے سے جسم کی اضافی چربی کم ہوگی، نظریں اور حافظہ تیز ہوگا، خون کی کمی دور ہوگی اور جوڑوں کے درد سے نجات ملے گی۔

سردیوں میں مفید

سردیوں میں سفید تل کو کھانے سے بلغمی کھانسی بھی دور ہوگی اور جسم کو گرمائش ملے گی۔ ان کو گھی میں پکا کر لڈو بنا کر بھی رکھا جاسکتا ہے۔ یہ لڈو بچوں کی سوتے میں پیشاب کرنے کی عادت کو ختم کرتا ہے۔

جلد کیلئے مفید

سفید تل میں اینٹی ایجنگ پراپرٹیز ہوتی ہیں اس میں موجود قدرتی تیل جلد کو نمی بخشتا ہے جس سے جلد سے جھریاں ختم ہوجاتی ہیں اور چہرہ ملائم اور چمکدار ہوجاتا ہے۔

جوڑوں اور کمر کے درد کے لئے مفید

جوڑوں اور کمر کے درد کو دور کرنے کے لیے ایک کھانے کا چمچ سفید تل لیں اسے ہلکی آنچ پر ہلکا سا بھون لیں۔ ساتھ ہی 5 عدد بادام لیں اور اسے رات بھر پانی میں بھگو دیں۔

صبح چھلکا اتار کر اسے سفید تل میں ملا دیں۔ اس بادام کو چٹکی بھر تلوں کے ساتھ روزانہ صبح نہار منہ اچھی طرح چبا کر کھائیں، جوڑوں اور کمر کے درد میں راحت ملے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top