جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

کیا صحت مند رہنے کیلئے واقعی 10 ہزار قدم چلنا ضروری ہے؟

25 مارچ, 2024 18:12

ہم سب نے متعدد مضامین اور مطالعات دیکھے ہیں جن میں مختلف اعداد و شمار کے ساتھ قدموں کی گنتی کے فوائد کا دعوی کیا گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق چہل قدمی اور صحت کے پیچھے حقیقت سے متعلق ہارورڈ میڈیکل اسکول کی ڈاکٹر آئی من لی نے کہا کہ چہل قدمی بہت ضروری ہے، لہٰذا لوگ جتنا پیدل چلیں گے یہ اتنا کار آمد ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 60 سال سے کم عمر افراد کے لیے کم و بیش 8 سے 10 قدم چلنا ان کی صحت کے لیے بہتر ہوگا جب کہ ایسے لوگ جن کی عمر 60 سال سے زیادہ ہے انہیں اچھی صحت کے لیے پورے دن میں 6 سے 8 ہزار تک قدم چلنا چاہئے۔

ڈاکٹر آئی من لی کا کہنا تھا کہ چہل قدمی میں زیادہ وقت درکار ہوتا ہے، لہٰذا کم وقت میں بہتر صحت کا خیال رکھنے کے لیے ورزش کرنے جِم کا رخ بھی کیا جا سکتا ہے۔

ہاروڈ میڈیکل اسکول کی پروفیسر نے کہا کہ دفتر میں ڈیسک پر کام کرنے والے افراد بھی صحت مند رہنے کے لیے آفس میں رہتے ہوئے ورزش یا چہل قدمی  کرسکتے ہیں۔

ڈاکٹر آئی من لی نے کہا کہ دفتر میں کام یا کسی بھی معاملے پر سوچ بچار کرتے وقت کرسی سے اُٹھ جانا چاہئے، یا ہر آدھے ایک گھنٹے بعد آفس میں تھوڑی چہل قدمی کرنی چاہئے کیونکہ جسمانی سرگرمی صحت کے لیے انتہائی اہم ہے، البتہ دفتر اوقات کے بعد معمولی ورزش یا چہل قدمی آپ کو سست رہنے سے بچا سکتی ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top