جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

یوٹیوب کا نفرت انگیز تبصرے کی روک تھام کیلئے نیا ٹول متعارف

04 دسمبر, 2020 15:25

یوٹیوب کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ ویڈیوز پر صارفین کی طرف سے کیے جانے والے نفرت انگیز تبصرے اور نا مناسب الفاظ کی روک تھام کے لیے انہیں تنبیہ کرے گی۔

یوٹیوب کے مطابق اب اگر کوئی بھی صارف ویڈیو پر نفرت انگیز یا نامناسب الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے تبصرہ جیسے ہی پوسٹ کرے گا تو یوٹیوب اس تبصرے کو پوسٹ کرنے سے قبل اسے تنبیہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان نے یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر دو بینک لوٹ لیے

اس نئے ٹول کے تحت صارفین کو کسی بھی قسم کے نفرت انگیز تبصرے کرنے سے قبل سوچنے پر مجبور کیا جائے گا کہ انہیں یہ پوسٹ کرنا چاہیئے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب نے نسل پرستی اور تعصب پر مبنی ویڈیوز پر پابندی لگانےکا اعلان کر دیا

یوٹیوب پر یہ ٹول سب سے پہلے اینڈرائیڈ صارفین کو میسر ہوگا جب کہ یہ شروعات میں صرف انگریزی زبان کے لیے ہی ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top