پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

ایپل کی جانب سےنئی آئی فون اپ ڈیٹ آئی او ایس 17.3 جاری

25 جنوری, 2024 13:02

مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے صارفین کو خطرناک قسم کی چوری کے خطرے سے بچانے کے لیے نئی آئی فون اپ ڈیٹ آئی او ایس 17.3 جاری کر دی ہیں۔

صارفین کی جانب سےچند مہینوں میں شکایات سامنےآئی ہیں کہ ہیکرز لوگوں کے آئی فون کی ڈیوائس میں آئی فون پاس کوڈ سے داخل ہو کر چوریاں کر رہے ہیں۔
پاس کوڈ فون کے کئی معاملات تک رسائی دیتا ہے جس میں فون کے مالک کے آئی کلاؤڈ اکاؤنٹ کے پاسورڈ کو تبدیل کرنے کی صلاحیت بھی شامل ہے۔
اس کوڈ کو حاصل کرنے کے بعد ہیکر کو آئی فون صارف کے مکمل ڈیجیٹل معاملات تک رسائی حاصل ہوجاتی ہے، جس میں صارف کے دیگر پاسورڈز کے متعلق معلومات اور ان کے رقوم کی ادائیگیوں کے معاملات شامل ہیں، ایک بار پاسورڈ تبدیل کر دیے جائیں تو صارف کو اپنا آئی فون یا اکاؤنٹ واپس ملنے نا ممکن ہوجاتے ہیں۔
ان شکایات کے حل کے لیے ایپل نے ’اسٹولن ڈیوائس پروٹیکشن‘ نامی نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔
اس فیچر کا مقصد ہیکرز کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کو مشکل بنانا ہے تاکہ وہ لوگوں کے پاس کوڈ تک رسائی باآسانی حاصل نہ کر سکیں۔

یہ پڑھیں:ایپل کے آئی فون 15 میں نیا کیا ہے؟

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top