جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

ایپل کے آئی فون 15 میں نیا کیا ہے؟

24 جنوری, 2024 15:07

 

ایپل نے آئی فون کی ایک نئی سیریز  لانچ کر دی ہے جو ایک قیمتی دھات ٹائٹینیم کے کور ، ایک تیز تر چپ پر مشتمل ہے جب کہ اس میں گیمز کو بہتر طور پر کھیلا جا سکتا ہے ۔

آئی فون 15 خوبصورت رنگوں میں دستیاب ہے جن میں گلا بی ، نیلے ، سبز ، سیاہ اور سفید رنگ شامل ہیں

ٹائٹینیم دھات کا استعمال اسے دوسری دھاتوں سے بنے ماڈلز کے مقابلے میں زیادہ ہلکا اور زیادہ مضبوط بنائے گی ۔

گزشتہ سال ستمبر کو مارکیٹ میں آنے والے آئی فون 15 کی سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ اس کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے جس سے عالمی سطح پر اس کی مانگ میں کمی کی عکاسی ہوتی ہے۔

اس میں 48 میگا پکسل کا مرکزی کیمرہ دیا گیا ہے جس سے زندگی سے قریب تر تصاویر بنائی جا سکتی ہیں اور سیلفی کے لیے 24 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے ۔

اس میں پہلی بار یو ایس بی ۔سی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے اور اسے سیٹلائٹ سے بھی کنیکٹ کیا جاسکتا ہے۔

آئی فون 15 کی قیمت 799 ڈالر ، آئی فون 15 پلس کی قیمت 899 ڈالر اور پرو سیریز کی قیمت 999 ڈالر سے شروع ہوتی ہے ۔

پرو میکس کی قیمت 1199 ڈالر سے شروع ہوتی ہے ، جووہی ہیں جو انہی درجوں کی اسٹوریج کے لئے گزشتہ سال تھیں ۔

ایپل اب بھی اپنی فروخت کے نصف سے زیادہ کے لیے آئی فون پر انحصار کرتا ہے، لیکن عالمی سمارٹ فون مارکیٹ دوسری سہ ماہی میں کل 294.5 ملین فونز کی ترسیل سے گھٹ کر 268 ملین تک پہنچ گئی ہے۔

یہ پڑھیں : مستقبل میں اسمارٹ فونز کی جگہ لینے والی نئی ڈیوائس کونسی؟

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top