ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر سے چاند کے گرد پہلی تصویر موصول

10 مئی, 2024 12:31

چاند پر جانے والے پاکستانی سیٹ لائٹ آئی کیوب قمر سے پہلی تصویر موصول ہوگئی ہے۔

ترجمان سپارکو کے مطابق آئی کیوب قمر نے چاند کے گرد تین چکر لگا لیے ہیں جب کہ چاند کے مدار میں داخل ہونے والا پہلا پاکستانی سٹیلائٹ آئی کیوب قمر بارہ گھنٹے میں چاند کا مکمل چکر لگائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں چاند کی سطح سے دو سو کلومیٹر کے فاصلے سے منظر کشی کرے گا اور آئی کیوب قمر کے سگنلز تین لاکھ ساٹھ ہزرا سے لے کر چار لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے زمین پر موصول کئے جائیں گے۔

سپارکو کے مطابق آئی کیوب قمر کے کنٹرولرز، سب سسٹمز اور پروٹو کولز کی مدار میں ٹیسٹنگ کا سلسلہ جاری ہے اور  یہ مشن چاند کے مدار میں پہنچنے کے بعد 5 سے 6 دن تک تجرباتی مراحل میں رہےگا۔

خیال رہے کہ آئی کیوب قمر کو چینی مشن چینگ 6 کے ساتھ  3 مئی کو ہینان اسپیس لانچ سائٹ سےخلا میں بھیجا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top