جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بونیر کی بیٹی کون ہے ؟ تعلق پی پی سے مگر حمایت سب کی شامل

28 دسمبر, 2023 12:19

 

خیبرپختونخوا کے پسماندہ ضلع بونیر سے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے والی سویرا پرکاش کا کہنا ہے کہ وہ بحثیت ڈاکٹر اپنے علاقہ میں صحت اور تعلیمی مشکلات حل کرنے کے لئے سیاست کے میدان میں اتری ہیں۔

سویرا پرکاش خیبرپختونخوا کے حلقے پی کے 25 سے جنرل نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار ہیں، لیکن تمام سیاسی جماعتیں انہیں سپورٹ کر رہی ہیں۔

پیشے سے ڈاکٹر سویرا پرکاش کا کہنا ہے کہ ان کے والد گزشتہ 35 سال سے پیپلز پارٹی سے وابستہ ہیں۔

سویرا پرکاش بونیر میں پیپلز پارٹی کے شعبہ خواتین میں جنرل سیکریٹری کے عہدے پر فائز ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بچپن سے اپنے والد کی علاقہ مکینوں کے لئے سیاسی سرگرمیاں دیکھ کر سیاست میں آئی ہوں، دنیا سے بونیر کی بیٹی کا خطاب ملنے پر تمام لوگوں کی مشکور ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میں سرکاری اسپتال میں ہاؤس جاب کر رہی تھی تو وہاں بہت سے مسائل دیکھے، سہولتیں نہ ہونے کے باعث اکثر مریضوں کو دیہی علاقوں سے شہری علاقوں میں ریفرکردیا جاتا تھا، اس لیے ان مسائل کا حل مجھے سیاست میں نظر آیا کہ ’اگر چینج لانا ہے کچھ کرنا ہے تو زیادہ اچھے لیول پر میں پولیٹیکس میں کرسکوں گی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ میری ترجیح صحت سے متعلق درپیش مسائل حل کرنا ہے، اور تمام درپیش مسائل کا حل تعلیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر میرے علاقے کے عوام سمجھتے ہیں کہ میں خدمت کرسکتی ہوں تو بونیر کے عوام مجھے سپورٹ کریں۔

سویرا کے والد ڈاکٹر اوم پرکاش کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں انہیں پارٹی ٹکٹ ضرور ملے گا۔

یہ پڑھیں : بونیر : مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے سات افراد جاں بحق

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top