بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

14 ستمبر, 2024 12:25

محکمہ موسمیات نے اپنی تازہ ترین موسمی ایڈوائزری میں ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جب کہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم غیر مستحکم رہنے کا امکان ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور میانوالی میں بارش متوقع ہے جب کہ سرگودھا، خوشاب اور تلہ گنگ میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔

لاہور، شیخوپورہ، قصور، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگ، ڈی جی خان، بہاولپور، لیہ اور جھنگ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

اس کے علاوہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بالاکوٹ اور بونیر میں بھی بارش کا امکان ہے۔

موسمی ایڈوائزری میں بلوچستان کے ژوب، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، لورالائی اور قلعہ سیف اللہ میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top