بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

پب جی پاکستان میں دہشتگرد کا آلہ بن گیا، مگر کیسے؟

13 ستمبر, 2024 16:23

معروف شوٹنگ گیم پب جی پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

جی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے تینوں دہشت گرد پب جی گیم پر چیٹ کرتے تھے، دہشت گرد پب جی گیم میں چیٹ گروپ بنا کر معلومات شیئر کرتے اور میگنیٹ آئی ڈی بنا کر حملے کرتے تھے۔

پہلی بار معلوم ہوا ہے کہ دہشت گردی میں بھی پپ جی گیم کا استعمال ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیلی گرام کے بعد اب پپ جی گیم استعمال کیا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشت گرد ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی کارروائیاں کرنے لگے ہیں۔

ڈی پی او نے کہا کہ تینوں دہشت گرد افغانستان میں اپنے ساتھیون کیساتھ روابط میں تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top