بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

مسافر نے تھوڑے روپوں کیلئے ڈرائیور کو بڑی سزا دیدی

11 ستمبر, 2024 14:04

پشاور: خیبرپختونخوا کے علاقے پاراچنار میں محض 20 روپوں کے خاطر مسافر نے وین ڈرائیور کا کان لیا۔

دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاراچنار میں ایک عجیب وغریب واقعہ پیش آیا جہاں محض 20 روپے پر ہونے والے تنازع میں مسافر نے وین ڈرائیور کا کان کاٹ ڈالا، تاہم پولیس نے واقعے کے بعد ملزم وہاب علی کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈرائیور امجد علی نے پاراچنار تھانے میں شکایت درج کرائی کہ اس نے وہاب علی اور ایک خاتون مسافر کو شہر سے اٹھایا اور کالج کالونی میں اتارا، منزل پر پہنچ کر مسافر نے 100 روپے ادا کیے اور 20 روپے واپس کرنے کا مطالبہ کیا، جس پر ڈرائیور نے انکار کیا کہ کرایہ اتنا ہی بنتا ہے تو وہاب علی نے اس پر حملہ کر دیا اور اس کا کان کاٹ لیا۔

واقعے کے بعد زخمی ڈرائیور کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پاراچنار پہنچایا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔ بعد ازاں پولیس نے زخمی کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top