مقبول خبریں
ہنگو: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سوشل ورکر مولانا فدا الرحمان جاں بحق
ضلع ہنگو کے علاقہ خیساری بانڈہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مولانا فدا الرحمان جاں بحق ہو گئے ہیں۔
مولانا فدا الرحمان مسجد سے اپنے گھر جا ر ہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ان کو شدید زخمی کردیا۔
مقتول کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے مفرور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ مقتول مقتول مولانا فدا الرحمٰن سوشل ورکر تھے۔